کشمیر میں بارشوں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، مزید بارشوں کا امکان

کشمیر میں بارشوں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، مزید بارشوں کا امکان
سری نگر،5 جولائی: وادی کشمیر میں بدھ کی علی الصبح بارشوں نے گرمی کے زور کو توڑ کر لوگوں کے لئے راحت کا سامان فراہم کیا۔

دریں اثنا محکمہ موسمیات نے اگلے 36 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے لوگوں سے ان دریاؤں اور ندی نالوں جن میں فلش فلڈس آنے کے خطرات رہتے ہیں، کے نزدیک جانے سے اجتناب کرنے کی تاکید کی ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلشیئرز کے پگھلنے سے مقامی دریاؤں اور ندی نالوں میں پہلے ہی پانی جمع ہوا ہے اور ان میں بارشوں کا اضافی پانی جمع ہونے سے فلش فلڈس آنے کا خطرہ ہے لہذا لوگوں سے تاکید ہے کہ وہ ان کے نزدیک جانے سے پرہیز کریں۔
وادی میں بارشوں سے شبانہ درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت20.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے3.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 7.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 13.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے1.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران11 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 15.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت22.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران4.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 20.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے0.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.