ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
11.9 C
Srinagar

بانہال میں دل کا دورہ پڑنے سے یاتری کی موت

جموں،04 جولائی: جموں وکشمیر کے بانہال میں پیر کی صبح ایک یاتری دل کا دورپڑنے سے برسر موقع ہی از جان ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ بانہال کے لامبر میں قائم ایک ٹرانزٹ کیمپ میں یاتریوں کے قیام و طعام کا بندوبست کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح کیمپ میں ایک یاتری کے سینے میں شدید درد ہوا جس کے بعد اُس کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر موجودڈاکٹروں نے اُس سے مردہ قرار دیا۔
متوفی غیر رجسٹرڈ یاتری کی شناخت 65 سالہ بھارت بھوشن ساکن فیروز پورہ پنجاب کے طور کی گئی ہے۔
بتادیں کہ ابتک پانچ یاتری دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوئے ہیں.

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img