سری نگر،04 جولائی: جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے سوئی ٹینگ لسجن علاقے میں ایک کمسن لڑکا دریائے جہلم میں غرقہ آب ہوا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سوئی ٹینگ لسجن میں پیر کی سہ پہر کو ایک نوجوان جس کی شناخت 14سالہ اسرار احمد ڈار کے بطور ہوئی ہے نہانے کے دوران دریائے جہلم میں ڈوب گیا۔
انہوں نے کہا کہ گرچہ مقامی لوگوں نے فوری طورپر نوجوان کو بچانے کی کوشش کی تاہم پانی کے تیز بہاو نے اُس کو بہا کر لیا۔
دریں اثنا فوج ، پولیس اور مقامی لوگوں کی جانب سے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے ۔
آخری اطلاع موصول ہونے تک نوجوان کی لاش کو باز یاب کرنے کی خاطر آپریشن جاری تھا۔
یو این آئی