سری نگر،:منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم میں شوپیاں پولیس نے ملہورہ زین پورہ میں ایک رہائشی مکان سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس پوسٹ وچھی نے ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی انجام دیتے ہوئے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر نمبر 7/2026 درج کیا اور مجاز اتھارٹی سے تلاشی کا وارنٹ حاصل کیا۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں پولیس کی ایک ٹیم نے ایگزیکیٹو مجسٹریٹ کے ہمراہ ملہورہ زین پورہ میں رئیس احمد ککہ کے گھر پر چھاپہ مارا ۔
ان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران 5 گرام ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کرکے ضبط کیا گیا۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کیا گیا اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شوپیاں پولیس معاشرے سے منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہے۔





