جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے زائد از چھ ہزار یاتریوں کا چوتھا قافلہ روانہ

جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے زائد از چھ ہزار یاتریوں کا چوتھا قافلہ روانہ

جموں،2 جولائی:غیر معمولی سیکورٹی بندبست کے بیچ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے ہفتے کی صبح زائد از چھ ہزار یاتریوں پر مشتمل چوتھا قافلہ جنوبی کشمیر میں واقع شری امرناتھ پوتر گھپا کی طرف روانہ ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ 6 ہزار1 سو13 یاتریوں پر مشتمل چوتھا قافلہ ہفتے کی صبح پوتر گھپا کی طرف روانہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اس قافلے میں 195 سادھو، 1292 خواتین اور 25 بچے شامل تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان یاتریوں میں سے 4 ہزار173 یاتری 148 گاڑیوں میں پہلگام بیس کیمپ کی طرف روانہ ہوئے جبکہ باقی یاتری80 گاڑیوں میں بالتل روٹ سے روانہ ہوئے۔
30جون سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک زائد از بیس ہزار یاتریوں نے شیو لنگھم کا درشن کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی اداروں نے اب کی بار امرناتھ یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ریڈیو فریکوئنسی آئیڈنٹی فیکیشن (آر ایف آئی ڈی) ٹیگنگ اور بار کوڈ ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا ہے۔ آر ایف آئی ڈی ٹیگنگ اور بار کوڈنگ کا مقصد یاتریوں اور ان کی گاڑیوں کی لوکیشن کی ہمہ وقت مانیٹرنگ یقینی بنانا ہے۔
43 دنوں پر محیط یہ یاترا رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی

Leave a Reply

Your email address will not be published.