کشمیر میں گرمی کا زور برابر جاری، 3 اور4 جولائی کو بارشوں کا امکان

کشمیر میں گرمی کا زور برابر جاری، 3 اور4 جولائی کو بارشوں کا امکان

سری نگر،2 جولائی :وادی کشمیر میں گذشتہ کئی روز سے جاری شدید گرمی نے لوگوں کو بے حال کرکے رکھ دیا ہے۔
مانسون کے جموں و کشمیر میں داخل ہونے کے باوجود بھی جہاں وادی میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل معمول سے زیادہ درج ہو رہا ہے وہیں دن کے دوران بھی درجہ حرارت میں کوئی خاص کمی درج نہیں ہو رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 3 اور4 جولائی کو بارشوں کا امکان ہے۔
ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل معمول سے زیادہ درج ہو رہا ہے جس کے باعث لوگوں کو رات کے دوران بھی گرمی کی شدت سے کوئی راحت نصیب نہیں ہو رہی ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے6.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت14.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت17.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے6.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت20.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے5.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت21.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے6.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی میں گرچہ لوگ راحت کے لئے پنکھوں وغیرہ جیسے الیکٹرانک آلات کر رہے ہیں لیکن بے قراری بڑھتی ہی جا رہی ہے۔
گرمی سے بچنے کے لئے جہاں بچے دن پر ندی نالوں میں نہاتے ہوئے دیکھے جا رہے ہیں وہیں لوگوں کا سیاحتی مقامات کی طرف بھی رخ کرنے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.