پرنسپل سیکرٹری جل شکتی کا بال تل بیس کیمپ اور دیگر علاقوں کا دورہ

پرنسپل سیکرٹری جل شکتی کا بال تل بیس کیمپ اور دیگر علاقوں کا دورہ

بال تل /سونہ مرگ:پرنسپل سیکرٹری جل شکتی اشوک کمار پرمار نے آج اَمرناتھ یاتر ا روٹ کے سونہ مرگ ۔ بال تل کا دورہ کیااور شری اَمرناتھ جی یاترا ( ایس اے این جے وائی ) 2022ءکے پیش نظر محکمہ کے اِنتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران پرنسپل سیکرٹری نے زکورہ ٹرانزٹ کیمپ ، منی گام ٹرانزٹ کیمپ ، کنگن ، سونہ مرگ ، نیل گراٹھ ہیلی پیڈ علاقے اور بال تل بیس کیمپ جیسے متعدد مقامات پر محکموں کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
پرنسپل سیکرٹری نے دورے کے دوران مختلف شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جل شکتی محکمہ کے اَفسران پر زور دیا کہ وہ لنگر اور دیگر عوامی سہولیت کے مقامات کے علاوہ ان تمام علاقوں میں چوبیس گھنٹے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ یاتریوں کی آسانی کے لئے بیس کیمپ میں مناسب تعداد میں عملہ تعینات کریں۔
اشوک کمار پرمار نے بال تل بیس کیمپ میں دیگر سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے جل شکتی محکمہ کے اَفسران سے کہا کہ وہ پوتر گپھا کے راستے پر کافی تعداد میں پینے کے پانی کے پوائنتس نصب کریں تاکہ یاتریوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
پرنسل سیکرٹری کو دورے کے دوران ایگزن پی ایچ ای گاندربل نے جانکاری دی کہ پوتر یاترا کے احسن اِنعقاد کے لئے تمام اِنتظامات مکمل ہیں ۔ پرنسپل سیکرٹری کو یہ بھی بتایا گیا کہ پہلی مرتبہ محکمہ نے مختلف مقامات پر 250 لیٹر فی گھنٹہ کی صلاحیت کے آر اوز لگائے ہیں تاکہ یاتریوں کے لئے پینے کا صاف پانی دستیاب ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.