شیخ فیاض اور سرمد حفیظ نے سونہ مرگ کا دورہ کیا اور یاترا اِنتظامات کا جائزہ لیا

شیخ فیاض اور سرمد حفیظ نے سونہ مرگ کا دورہ کیا اور یاترا اِنتظامات کا جائزہ لیا

سونہ مرگ:کمشنر سیکرٹری فلوری کلچر شیخ فیاض اور سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ نے آ ج یہاں سونہ مرگ کا دورہ کیا اور شری اَمرناتھ جی یاترا ۔2022ءکے اَحسن اِنعقاد کے لئے محکمہ اور خدمات فراہم کرنے والوں کی طرف سے کئے گئے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔
دونوں اِنتظامی سیکرٹریوں نے نے بال تل ، دومیل اور اس سے آگے جاکر یاتریوں کی سہولیت اور سہولیت کے لئے محکموں کی طرف سے لگائے گئے شیلٹر شیڈوں ، خوش آمدید بورڈوں اور دیگر سہولیات کا موقعہ پر معائینہ کیا۔
دورے کے دوران شیخ فیاض اور سرمدحفیظ نے مقامی خدمات فراہم کرنے والوں کے ساتھ ایک تفصیلی اِستفساری گفتگو کی جنہوں نے آنے والی یاترا کے اِنعقاد میں ہر طرح کے تعاون کا یقین دِلایا ۔
دونوں اِنتظامی سیکرٹریوں نے خدمات فراہم کرنے والوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقامی لوگوں کے اخلاقیات اورمحبت و خلوص ہے جو طویل عرصے سے سیاحوں اور یاتریوں کا کھلے دِل سے اِستقبال کر رہے ہیں۔
بعدمیں شیخ فیاض اور سرمد حفیظ نے مختلف محکموں اور ایجنسیوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی۔
دورانِ میٹنگ تمام محکموں پر زو ردیا کہ وہ یاترا کے کامیاب او راَحسن اِنعقاد کے لئے ہم آہنگی سے کام کریں اور کوششوں کو دوگنا کر کے تمام کاموں کو مکمل کریں۔
دورے کے دوران اِنتظامی سیکرٹریوں کے ہمراہ ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این اِیتو ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایس ڈی اے مشتاق احمد اور کئی دیگر اَفسران بھی تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.