سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعے کی صبح ٹنگڈار سیکٹر میں فوج کی گشتی پارٹی نے نامعلوم افراد کی مشتبہ نقل وحرکت دیکھی۔
انہو ں نے کہا کہ: ’دراندازی کی کوشش کرنے والے ملی ٹینٹوں کو ہمارے فوجیوں نے روکا جس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا‘۔
اُن کے مطابق گولیوں کے تبادلے میں ایک جنگجو مارا گیا جس کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔
دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یو این آئی