پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
14.7 C
Srinagar

اوڑی میں گاڑی سے دس کلو ہیروئن ضبط، ایک شخص گرفتار

سری نگر،20 مئی: شمالی ضلع بارہ مولہ کے اوڑی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے گاڑی کی تلاشی کے دوران 10.4کلو گرام وزنی ہیروئن برآمد کرکے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے جمعے کے روز سری نگر مظفر آباد شاہراہ پر ناکہ لگایا جس دوران ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے تلاشی کے دوران گاڑی سے 10.4کلو گرام ممنوع نشیلی اشیاءبرآمد کرکے ایک شخص کو حراوست میں لے لیا۔
گرفتار شخص کی شناخت محمد زاہد گیلانی ولد پیر حسن دین گیلانی ساکن بسگرا اوڑی کے بطور ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شخص محکمہ دیہی ترقی میں بطور وی ایل ڈبلیو تعینات ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img