منگل, نومبر ۱۸, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

جی او سی 15کور کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

سر ی نگر:15کور کے نو تعینات جنرل آفیسر کمانڈنگ( جی او سی ) لیفٹیننٹ جنرل اَمردیپ سنگھ اوجلا نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔
لیفٹیننٹ گورنر اور جنرل آفیسر کمانڈنگ نے جموںوکشمیر یوٹی میں حفاظتی اِنتظام سے متعلق مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
آئندہ شری امرناتھ جی یاترا کے احسن اِنعقاد کے لئے حفاظتی اِنتظامات اور جموںوکشمیر میں موجودہ صورتحال کے بارے میں بات چیت کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے تمام محفوظ احاطوں اور اہم تنصیبات کے باقاعدگی سے حفاظتی جائزہ لینے پر زور دیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سول اِنتظامیہ اور پولیس کے لئے فوج کی مسلسل حمایت اور جموں وکشمیر کے لوگوں کی بھلائی اور سلامتی کے لئے اس کے تعاون کی تعریف کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img