جمعہ, جنوری ۱۶, ۲۰۲۶
6.8 C
Srinagar

کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں بہتری سے سردیوں کا زور کم

سری نگر،:محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں بہتری واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے کافی حد تک راحت نصیب ہوئی ہے۔
کشمیر ویدر کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت منفی2.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ، پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی4.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی3.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ اورمنفی0.7 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ اور کرگل میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی8.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی8.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں 21 جنوری تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img