جموں، : غیر قانونی شراب فروشوں کے خلاف ایک کارروائی میں اودھم پور پولیس نے ایک شراب فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے 5 لیٹر غیر قانونی شراب بر آمد کی ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس پوسٹ سدھ مہادیو کی ایک پارٹی نے معمول کی گشت کے دوران ماروتھی علاقے میں ایک مشتبہ شخص کو گیلن اٹھائے ہوئے دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ گرچہ اس شخص نے پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو موقع پر ہی دھر لیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جانچ پڑتال کے دوران گیلن سے 5 لیٹر غیر قانونی دیسی شراب بر آمد کی گئی جس کے بعد اس کو بر سر موع ہی گرفتار کیا گیا۔
ملزم کی شناخت پروین سنگھ ولد کیدارناتھ سنگھ ساکن ماروتھی اودھم پور کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن چننی میں متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر5/2026 درج کیا گیا اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔





