جمعہ, جنوری ۱۶, ۲۰۲۶
8.5 C
Srinagar

اننت ناگ میں منشیات فروش کی منقولہ جائیداد ضبط: پولیس

سری نگر،:منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون کو جاری رکھتے ہوئے اننت ناگ پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی منقولہ جائیداد کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ضبط کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اننت ناگ پولیس نے منشیات کے متعدد مقدمات میں ملوث ایک عادی ملزم کی جائیداد کو ضبط کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ نے ایک ٹاٹا سفاری گاڑی زیر رجسٹریشن نمبرJK03C- 9999 کو ضبط کر دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی بشیر احمد ڈار ولد حبیب اللہ ڈار ساکن گادھنجی پورہ بجبہاڑہ کی ملکیت ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزم ایک بدنام زمانہ منشیات فروش ہے جو بارہا منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث پایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں اس کو پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے دفعہ8/21 کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 241/2025 میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ اس جائیداد کی ضبطی اننت ناگ پولیس کی اس مسلسل مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد منشیات کے نیٹ روک کو ختم کرنا اور مجرموں کے مالی وسائل کو نشانہ بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اننت ناگ پولیس معاشرے سے منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img