سر ی نگر:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سول سیکرٹریٹ میں مرکز ی وزارت اور جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کے اَفسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جل جیون مشن اور سوچھ بھارت مشن ۔گرامین کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
ابتداً، سیکرٹری مرکزی وزارتِ جل شکتی وینی مہاجن نے بذریعہ ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن چیئرمین کو جے اینڈ کے یوٹی میں جل جیون مشن اور ایس بی ایم ۔گرامین کی عمل آوری کی صورتحال سے آگاہ کیا۔وینی مہاجن نے عمل آوری کے کلیدی مسائل پر روشنی ڈالی اور مرکزی حکومت کے ان فلیگ شپ پروگراموں کے مزید مو¿ثر عمل آوری کے لئے مخصوص سفارشات تجویز کیں۔
دورانِ میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر فلیگ شپ مشن کے تحت مطلوبہ اہداف کو حاصل کرنے کے لئے قابل قدر بصیرت اور سفارشات فراہم کرنے کے لئے وزارتِ جل شکتی کی ٹیم کی تعریف کی۔
لیفٹیننٹ گورنر دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو یقینی بنیادی خدمات فراہم کرنے کے لئے جموں وکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اِن دونوں فلیگ شپ سکیموں کے مو¿ثرعمل آوری سے ہمارے گاو¿ں کو خود کفیل اور زیادہ پائیدار بنانے کے لئے عام شہریوں کی زندگیوں کو بدلنے کی زبردست صلاحیت ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جل جیون مشن اور ایس بی ایم مرکزی حکومت اور جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی اوّلین ترجیح ہے۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو واضح ہدایات جاری کیں کہ وہ تمام شہریوں کو پینے کے صاف اور مناسب پانی اور صفائی ستھرائی کی فراہمی کے لئے مشن موڈ پر کام کریں۔ اُنہوں نے کہا،”اِس برس دسمبر تک تمام گھرانوں کو نل کے پانی کی فراہمی کے لئے کافی وسائل مختص کئے گئے ہیں۔ ہمیں عام آدمی کے فائدے کو یقینی بنانے کے لئے مضبوط ادارہ جاتی انتظامات کی ضرورت ہے۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے جل شکتی محکمہ کے چیف انجینئروں کو ہدایت دی کہ وہ جل جیون مشن کے تحت مختلف کاموں کے لئے ٹینڈرنگ اور الاٹمنٹ کے عمل کو تیز کریں۔ اُنہوں نے عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پر زور دیا تاکہ اس کے بروقت اور مو¿ثر عمل آوری کو یقینی بنایا جا سکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے سوچھ بھارت مشن پر متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ عمل آوری میں خامیوں کی نشاندہی کریں اور صفائی ستھرائی کی مختلف تکنیکوں کو فروغ دینے اور معاشرے میں ایک مثبت طرزِ عمل میں تبدیلی لانے کے لئے آئی اِی سی کی وسیع مہمات شروع کریں۔
اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اضلاع میں اور ڈی ایف پلس کے حصول کو تیز کرنے کی طرف گامزن کی سطح کچرے کی علاحدگی ، سائنسی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، گرے واٹر مینجمنٹ ، پلاسٹک کے اِستعمال پر پابندی کے نفاذ اور صفائی مہم ” جن آندولن “ کے لئے موزوں طریقہ کار پر خصوصہ توجہ مرکوز کرتے ہوئے آگے بڑھیں۔
دورانِ میٹنگ چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جل جیون مشن کے تحت اہداف کی تکمیل کے سلسلے میں متعلقہ محکموں کے لئے مخصوص ٹائم لائنز طے کیں اور متعلقہ اَفسران پر زور دیا کہ وہ مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے محنت ، لگن اور تن دہی سے کام کریں۔
جائز ہ میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری جل شکتی محکمہ اشوک کمار پرمار، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار ، کمشنر سیکرٹری محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج مندیب کور ،مشن ڈائریکٹر جے جے ایم جے اینڈ کے ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ ، ڈائریکٹر رورل سینی ٹیشن ایس چرن دیپ سنگھ کے علاوہ مرکزی وزارتِ جل شکتی اور جموںوکشمیر یوٹی کے سینئر اَفسران نے شرکت کی۔





