منگل, نومبر ۱۸, ۲۰۲۵
12.3 C
Srinagar

پاکستانی جنگجووں کی نئی حکمت عملی کے پیش نظر ایس او پیز میں کچھ تبدیلیاں لانے کی کوشش کر رہے ہیں : آئی جی کشمیر

سری نگر،10 مئی: کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ محاصرہ ڈالنے کے ابتدائی مرحلے کے دوران ہی پاکستانی جنگجووں کی طرف سے سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں پر فائرنگ کرنے کی نئی حکمت عملی کے پیش نظر ہم ایس او پیز میں کچھ تبدیلیاں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پولیس کے ایک ترجمان نے آئی جی کشمیر وجے کمار کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ ایام کے دوران شوپیاں، کولگام اور اننت ناگ اضلاع میں تصادم آرائیوں کے دوران پاکستانی جنگجووں نے جائے وقوع سے فرار ہونے کی خاطر عام شہریوں اور سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی ۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی کارڈن اینڈ سرچ آپریشن کے دوران ہی پاکستانی ملی ٹینٹوں کی جانب سے عام شہریوں پر فائرنگ کے واقعات رونما ہوئے جس دوران ملی ٹینٹ فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوئے تاہم اس دوران چند سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں کی قیمتی جانیں بھی ضائع ہوئیں۔
آئی جی نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں کی اس نئی حکمت عملی کا توڑ کرنے کی خاطر ایس او پیز میں کچھ تبدیلیاں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بتادیں کہ پیر کی شام کو پاندوشن شوپیاں میں ابتدائی فائرنگ کے دوران ایک عام شہری از جان ہوا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تلاشی آپریشن کے دوران جنگجووں نے فرار ہونے کی خاطر عام شہریوں پر فائرنگ کی جس وجہ سے ایک قیمتی جان ضائع ہوئی ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img