بڈگام:لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیور رائے بھٹناگر نے آج یہاں سبسیڈری ٹریننگ سینٹر ( ایس ٹی سی) ہمہامہ میں 459بھرتی ہونے والوں کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ کم اٹیسٹیشن تقریب سے خطاب کیا ۔
مشیر موصوف جو اس موقعہ پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے ، نے بی ایس ایف ریکروٹ کانسٹیبلوں کی اٹیسٹیشن پریڈ کا بھی معائینہ کیا۔
اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کہا کہ بی ایس ایف ” دفاع کی پہلی لائن “ ہونے کے ناطے نہ صرف اَپنے قیام کے بعد سے ہماری سرحدوں کی مو¿ثر حفاظت کر رہی ہے بلکہ اس نے غیر ملکی سپانسر شدہ دہشت گردی اور اِندرونی ملی ٹینسی سے لڑنے میں بھی بے مثال بہادری سے اہم کردار اَدا کیا۔
ٍاُنہوں نے کہا کہ ہماری سرحدوں کے آر پار پیدا ہونے والے دہشت گردی اور منشیات کے خطرات کو ختم کرنے کے لئے مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان قریبی تعاون اور تال میل ضروری ہے ۔ مشیر موصوف نے زوردے کر کہا کہ مو¿ثر میکانزم اور رسپانس سسٹم سے بی ایس ایف کسی بھی قسم کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔
مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے بھرتی ہونے والوں سے خطاب کرتے ہوئے خود اعتمادی ، مہارت اور پاس آﺅٹس کی تصویر کامل ہم آہنگی کے شاندار مظاہرہ کی تعریف کی جو پریڈکا اعلیٰ مقام تھا۔ اُنہوں نے بی ایس ایف کو کیرئیر کے آپشن کے طور منتخب کرنے پر بھرتی ہونے والوں کی تعریف کی اور انہیں حوصلہ اور جوش کے ساتھ قوم کی خدمت کرنے کی تلقین کی۔
مشیر موصوف نے اَپنے خطاب میں جنرل ایف ٹی آر ایچ کیو بی ایس ایف کشمیر اور ایس ٹی سی کشمیر کے تدریسی عملے کو مبارک با د پیش کی کہ وہ گاﺅں کے نوجوانوں کو تربیت یافتہ سیما پرہاریوں میں ڈھالنے کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے اِنتہائی محنتی کوششیں کر رہے ہیں اور انہیں خود اعتمادی فراہم کی ہے۔ انہوں نے بھرتی ہونے والوں کو ان کی زندگی اور خدمت میں روشن مستقبل کی خواہش کی۔
اس موقعہ پر مشیرموصوف نے تربیتی مدت کے دوران مختلف انڈور اور آو¿ٹ ڈور سرگرمیوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے والوں کو تمغوں سے بھی نوازا۔
پاسنگ آو¿ٹ پریڈ کی تقریب کے دوران آئی جی بی ایس ایف، ایف ٹی آر کشمیر اور ایس ٹی سی کشمیر، راجہ بابو سنگھ، بی ایس ایف اور دیگر سیکورٹی فورسز کے سینئر افسران، ٹرینیز کے والدین اور اہل خانہ بھی موجود تھے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 44 ہفتوں کی تربیت کے دوران، ریکروٹوں نے آہستہ آہستہ مختلف قسم کے ہتھیاروں سے نمٹنے، فائرنگ کی مہارت، قانون، ڈرل اور بارڈر مینجمنٹ میں مہارت حاصل کی۔
