محکمہ سیاحت نے خدمت فراہم کرنے والوں کو دھوکہ دہی یا زیادہ قیمت وصول کرنے سے باز رہنے کا مشور ہ دیا

محکمہ سیاحت نے خدمت فراہم کرنے والوں کو دھوکہ دہی یا زیادہ قیمت وصول کرنے سے باز رہنے کا مشور ہ دیا

سری نگر: محکمہ سیاحت نے تمام سیاحتی خدمات فراہم کرنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سیاحوں سے کسی بھی طرح کی دھوکہ دہی یا زیادہ قیمت وصول کرنے سے باز رہیں۔ محکمہ نے یہ واضح کیاہے کہ جے اینڈ کے رجسٹریشن آف ٹورسٹ ٹریڈ ایکٹ۔1978/2012 کے متعلقہ دفعات اور دیگر تعزیری قوانین کو منحرف شراکت داروں کی صورت میں اِستعمال کیا جائے گا۔
محکمہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ اگرچہ یہ اچھی بات ہے کہ ہم سیاحوں کی آمد کا ایک زبردست سیزن دیکھ رہے ہیں، لیکن یہ شراکت داروں اور محکمہ پر فرض ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ سیاحوں کی حاضری شائستگی، مناسب طریقے سے اور ان کی خدمات کے لئے مناسب معاوضہ لیا جائے تاکہ وہ کشمیر جیسی خوبصورت یادوں کے ساتھ واپس لوٹیں۔
سیاحوں کے ایک گروپ کی طرف سے موصول ہونے والی ایک مخصوص شکایت میں، محکمہ نے متعلقہ یونٹ ہولڈروںکے خلاف دیگر مجرمانہ کارروائی شروع کرنے کے علاوہ کسی بھی تجارتی سرگرمی کو شروع کرنے سے سروس فراہم کرنے والے کو بلیک لسٹ کیا ہے۔ ٹورسٹ پولیس نے ملزم یونٹ ہولڈروں کو بھی پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا ہے۔
شراکت داروں کو محکمہ کی ایک پرانی ٹیگ لائن کی یاد دلاتے ہوئے ’سیاح آپ کے حسن سلوک کا طالب ہے، اس کو خوش کرنا آپ کشمیر کی خوبصورتی اور مہمان نوازی میں چار چاند لگا سکتے ہیں‘ترجمان نے سیاحتی برادری کے تمام طبقوں اور ان کے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ سیاحوں سے دھوکہ دہی یا زائد کرایہ وصول کرنے کے کسی بھی واقعے کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں اور کشمیر صدیوں سے معروف اعلیٰ سطح کی مہمان نوازی کی توقعات پر پورا اتریں۔ محکمہ نے اس سلسلے میں تمام شراکت داروںکو تمام مقامات پر ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔
دریں اثنا، محکمہ نے ایک سینٹرل مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دی ہے جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر، کشمیر، رجسٹریشن اور انفورسمنٹ شامل ہیں تاکہ مقررہ ریٹ لسٹوں اور مطلع کردہ دیگر ایس او پیز کی سختی سے پیروی کرنے کے لئے مقامات کو تصادفی طور پر چیک کریں۔
تمام مقامات پر الگ الگ مانیٹرنگ ٹیمیں بھی قائم کی گئی ہیں جن میں متعلقہ ریزورٹ اَفسران ، ڈیولپمنٹ اتھارٹیوں اور ٹورسٹ پولیس کے نمائندے شامل ہیں۔
ناظم سیاحت کشمیرڈاکٹر جی این ایتو نے کہا کہ ٹیمیں اپنی آراءفراہم کریں گی اور سیاحوں سے متعلق خدمات کو مزید احسن اور بہتر کرنے کے لئے اقدامات تجویز کریں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.