قبائیلی طبقے کو مرکزی اسکیموں سے فائدہ پہنچانا پہلی ترجیح:بلال احمد پرے
سرینگر/بی جے پی یوا مورچہ‘ کی جانب سے وسطی کشمیر کے ضلع گاندر بل کے مامر علاقے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب کا مقصد سماج کے کمزور طبقوں کو مرکزی اسکیموں کے فوائد سے متعلق جانکاری دینا تھا ۔تفصیلات کے مطابق وادی میں ایس ٹی اور ایس سی طبقے کو مرکزی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کی غرض سے ضلع گاندر بل کے مامر علاقے میں’ بی جے پی یوا مورچہ‘ کی جانب سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں ایس ٹی اور ایس سی طبقے سے وا بستہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔تقریب کی صدارت پارٹی کے نیشنل ایگزیکیٹو ممبر،بلال احمد پرے نے کی۔
اس موقے پر سماجی نیاک پتریکا کتاب بھی جاری کی گئی، جو وزیر اعظم شری نریندرا مودی کی ہدایت پر پالیسی اینڈ ریسرچ دیوزن کے سر براہ اور ممبر پارلیمنٹ شری تیجسوی سوریا نے تیار کی تھی تاکہ ملک کے ان بچھڑے لوگوں کو مرکزی اسکیموں کے بارے میں پتہ چلے اور وہ ان اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔تقریب میں اور لوگوں کے علاوہ بی جے پی ضلع انچارج بشیر احمد بٹ، ایس ٹی انچارج نذیر احمد رینا اور جنید احمد کھٹانہ نے شرکت کی۔