منگل, دسمبر ۲۳, ۲۰۲۵
11 C
Srinagar

کپواڑہ کے چوکی بل میں آتشزدگی، دو رہائشی مکان خاکستر

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے چوکی بل علاقے میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں دو رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔

محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آگ لگنےکے بارے میں اطلاع موصول ہونے کے بعد فائر ٹنڈرس کو جائے حادثہ پر بھیج دیا گیا جنہوں نے گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود آگ کو قابو میں کرکے اس کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں 2 رہائشی مکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔

ان کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ وادی میں آئے روز رونما ہونے والے آتشزدگی کے واقعات سے لوگوں میں تشویش کی لہر پھیل گئی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img