سری نگر: آپریشنل وجوہات کی بنا پر سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منگل کو سری نگر سے کولکتہ جانے والی انڈیگو کی ایک پرواز کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ایئر پورٹ حکام نے بتایا کہ آپریشنل وجوہات کی بنا پر سری نگر سے کولکتہ جانے والی انڈیگو کی پرواز نمبر 6 ای – 6962 کو آج منسوخ کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مسافروں سے گذارش کی کہ وہ تازہ ترین معلومات اور متبادل انتظامات کے لئے ایئر لائن کے ساتھ براہ راست رابطہ کریں۔
قابل ذکر ہے کہ سری نگر ہوائی اڈے پر پیر کی صبح خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے دو پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔





