پاکستان کے نومنتخب وزیر اعظم میاں نواز شریف کے بھائی جان شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں پہلی تقریر کرتے ہوئے ہندوستان کےساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھانے اور مذاکرات کرنے کی بات کی ہے ۔
تاہم انہوں نے کشمیر کا سودا نہیں ہونے دینگے کی بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے دفعہ 370کے خاتمے پر خاموشی کی اور اس طرح کشمیر کا سودا کیا ۔واہ رے واہ تیرے وارے نیارے ہیں ۔
دہائیوں سے آپ لوگوں کی زبان سے یہی سنتے آئے ہیں لیکن آج تک کچھ بھی نہیں ہوا ،سوائے اسکے کہ کشمیری برباد ہو گئے ۔اُن کے لاکھوں لوگ مارے گئے ۔
کسی زمانے میں آپکے ریڈیو پر بھی یہ باتیں سننے کو مل رہی تھیں کہ ہماری یعنی پاکستانی فوج دوپہر کا کھانا نشاط باغ میں کھائے گی اور شام کا کھانا شالیمار باغ میںہے ۔
یہ راگ کب تک الاپتے رہینگے آپ لوگ ۔کشمیری اب پوری طرح با خبر ہو چکے ہیں کہ اُن کا دشمن کون اور دوست کون ہے ؟۔