ڈاکٹر اَصغر سامون کی فیوژن گروپ کے ساتھ ملاقات

ڈاکٹر اَصغر سامون کی فیوژن گروپ کے ساتھ ملاقات

سرینگر :پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈاکٹر اصغر سامون نے آج فیوژن گروپ کے نمائندوں کے ساتھ جموں و کشمیر کے پولی ٹیکنک اورآئی ٹی آئی کے پاس آو¿ٹ ہونے والوں کیلئے روز گار کی صلاحیت بڑھانے کی حکمتِ عملیوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس سلسلے میں 9 اور 10 مئی 2022 کو سرینگر ویمن آئی ٹی آئی میں ، 16 اور 17 مئی 2022 کو گورنمنٹ پولی ٹیکنک جموں میں دو پلیسمنٹ ڈرائیوز کا انعقاد کیا جائے گا ۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ فیوژن گروپ جے اینڈ کے سے باہر کی اعلیٰ کمپنیوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنے میں بھی تعاون کرے گا تا کہ آئی ٹی آئیز اور پولی ٹیکنیک کے مختلف پاس آو¿ٹ کیلئے ممکنہ آجروں کی تلاش میں مدد ملے ۔
بعد میں پرنسپل سیکرٹری نے آر ٹ آف لیونگ فاو¿نڈیشن بنگلور کے آر ڈی ڈی ونگ کے نمائندے دیپک شرما کے ساتھ ایک اور میٹنگ کی جس میں سرینگر اور کٹھوعہ کے سرکاری آئی ٹی آئیز میں الیکٹریکل اور قابل تجدید ( سولر ) انرجی کے دو مراکز کے قیام کے سلسلے میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کے امکانات ہیں ۔ اس موقع پر سروس اورینٹڈ آرکیٹیکچر ( ایس او اے ) پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ایس او اے جموں و کشمیر کی مختلف جیلوں میں منعقد کی جانے والی تربیت کے خطوط پر الیکٹریکل ، پلمبرنگ ، ٹیلرنگ ، ہینڈ ایمبرآئیڈری جیسے کاروباروں میں تربیت متعارف کرانے کے 60 ایس ایچ جیز کو امکانات کا بھی جائیزہ لے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.