پرنسپل سیکرٹری نے محکمہ کان کنی کے کام کاج اور پیش رفت کا جائیزہ لیا

پرنسپل سیکرٹری نے محکمہ کان کنی کے کام کاج اور پیش رفت کا جائیزہ لیا

سرینگر :کان کنی کے پرنسپل سیکرٹری اشوک کمار پرمار نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں محکمہ کان کنی کے کام کاج اور پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔
میٹنگ میں ڈائریکٹر جیالوجی اینڈ مائیننگ ڈیپارٹمنٹ ، جوائینٹ ڈائریکٹر جیالوجی اینڈ مائیننگ ڈیپارٹمنٹ اور کشمیر ڈویژن کے ضلعی معدنیات افسران نے شرکت کی ۔
شروع میں ڈائریکٹر جیالوجی اور کان کنی نے پرنسپل سیکرٹری کو محکمہ کی طرف سے مائینر منرل بلاکس کی ای نیلامی اور کان کنی کی لیز دینے کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا ۔
پرنسپل سیکرٹری نے ماحولیاتی کلیئرنس ( ای سیز ) کے اجراءاور بقیہ معمولی معدنی بلاکس کے اپریشنلائزیشن کیلئے اپریٹ کرنے کی رضا مندی ( سی ٹی او ) جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ جموں و کشمیر ماحولیاتی لحاظ سے ایک حساس علاقہ ہے اور ہمیں کان کنی کی سرگرمیوں کے سلسلے میں بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے ڈی ایم اوز کو ہدایت دی کہ وہ مختلف علاقوں سے آنے والی غیر قانونی کان کنی کی سرگرمیوں کی رپورٹس کو چیک کرنے کیلئے متحرک رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایم اوز کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں جاری کسی بھی غیر قانونی کان کنی کو روکیں اور اس سلسلے میں فوری اقدامات کریں ۔
پرنسپل سیکرٹری نے مزید کہا کہ وہ ذاتی طور پر معدنیات کے بلاکس کا دورہ کریں گے تا کہ مختلف مسائل کا خود جائیزہ لیا جا سکے ۔
ڈائریکٹر نے اجلاس کو یہ بھی بتایا کہ محکمہ نے پہلے ہی غیر قانونی کان کنی کی روک تھام کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں اور غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث گاڑیوں کو ضبط کر لیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.