پیر, ستمبر ۱۵, ۲۰۲۵
20.9 C
Srinagar

ریکارڈ توڑسیاحوں کی آمد

جموں وکشمیر واقعی ترقی اور خوشحالی کی راہ پر بڑی تیزی کےساتھ گامزن ہو رہا ہے کیونکہ گزشتہ 6مہینوں سے جموں وکشمیر میں 80لاکھ سیاح سیر وتفریح کیلئے آئے ہیں جو گزشتہ 20برسوں میں ایک ریکارڈ مانا جاتا ہے ۔

جموں وکشمیر خاص کر وادی کے اقتصادیات میں سیاحتی شعبے کا ایک اہم کردار مانا جاتا ہے کیونکہ وادی کے بیشتر لوگ اس سیاحتی صنعت سے جڑے ہیں ۔

ہوٹل والوں ،ہاﺅس بوٹ اور شکارہ والوں کے علاوہ دکاندار حضرات بھی اس صنعت سے مستفید ہورہے ہیں ۔

سرکاری اعداد وشمار کو اگر صحیح مانا جائے کہ 80لاکھ سیاح وادی کشمیر اور جموں وارد ہوئے ہیں، تو یہ ایک اہم اور مفید بات ہے کیونکہ اگر ایک سیاح صرف ایک ہزار روپہ یہاں خرچ کر چکا ہے تو اُس حساب سے 80کروڑ روپیوں کی لین دین مرکزی زیرانتظام جموں وکشمیر میں 6مہینوں میں ہوئی ہے جو کہ واقعی ایک ریکار ڈ ہے ،اس صورتحال کو دیکھ کر جہاں جموں وکشمیر کے سبھی لوگ خوش نظر آرہے ہیں، وہیں امن کو درہم برہم کرنے والے وہ لوگ ناخوش ہونگے جو یہاں حالات بگاڑ کر اپنی زندگی نوابوں کی طرح گزارتے تھے ۔

وہ ان حالات سے ضرور ناخوش ہونگے لہٰذا کوئی نہ کوئی بہانہ ضرور تلاش کریں گے ،یہاں حالات خراب کرنے کیلئے ،غالباً اسی لئے کچھ لوگ یہ پروپگنڈہ بھی کرتے سنے جارہے ہیں کہ ان 80لاکھ سیاحوں میں زیادہ تر بہاری مزدور اور بیکاری ہیں جو سڑکوں پر بھیک مانگتے نظر آرہے ہیں ۔

سرکا ر کو ا س حوالے سے باخبر رہنا چاہیے اور اعدا د وشمار صرف سیاحوں کا لینا چاہیے تاکہ کسی کو پروپگنڈہ کرنے کا موقعہ نہ ملے ۔اس کےساتھ ساتھ حفاظتی اداروں کو بھی قبل ازوقت متحرک رہنا چاہیے کہ کوئی سازش امن بگاڑنے کیلئے کامیاب نہ ہو جائے کیونکہ اکثر لوگ یہ باتیں بھی کھلے عام کہہ رہے ہیں کہ عید کے بعد پھر سے حالات خراب ہونگے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img