پیر, ستمبر ۱۵, ۲۰۲۵
19.2 C
Srinagar

درندے ہو سکتے ہیں ؟

دو بزرگ جہلم کے کنارے بیٹھ کر نہایت ہی مایوس حالت میں محو گفتگو تھے اور ایک دوسرے سے کہہ رہے تھے کہ قیامت نزدیک ہے کیونکہ ہم نے وادی میں اسطرح کے واقعات کبھی سنے نہیں ہیں کہ بیٹے ملکر اپنے ہی باپ کو قتل کرکے لاش دریا میں پھینک دیں گے ۔

سب سے نزدیک رشتہ بچوں اور والدین کے درمیان ہوتا ہے جن کو تمام مذاہب نے اللہ کے بعد اونچا واعلیٰ مقام دیا ہے ۔

اُن کی خدمت سے جنت ملنے کی بات کی گئی ۔اُن کی ناراضگی سے جہنم کی آگ میں جانے کی بات ہر زبان پر عام ہے ۔

جن بچوں نے اسطرح کاکام انجام دیا کیا وہ انسان ہیںیا اور کوئی ذات ،کیونکہ حیوان بھی اپنے والدین سے محبت وشفقت سے پیش آتے ہیں ۔

ان دونوں بزرگوں کی بات سن کر راہی بے قرار ہو گیا اور بے ساختہ کہہ گیا یہ درندے ہو سکتے ہیں جو نہ بزرگ نہ جوان اور نہ بچے کو دیکھتے ہیں ہر کسی دوسرے پر چھیڑ پڑتے ہیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img