جے کے ٹی پی او اور انڈو کینیڈا چیمبر آف کامرس ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان باہمی

جے کے ٹی پی او اور انڈو کینیڈا چیمبر آف کامرس ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان باہمی

جموں:انڈو کینیڈا چیمبر آف کامرس کے ایک وفد نے دو طرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع پر مشترکہ طور پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے جموں کا دورہ کیا اور کینیڈا میں ہندوستانی اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کیلئے کاروباری مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر سے کینیڈا کو برآمد پر زور دیا ۔
پرنسپل سیکرٹری آئی اینڈ سی رنجن پرکاش ٹھاکر ، جنہوں نے مرکزی حکومت کیلئے ایک اسڑیٹجک فوکس اور ترجیح ہونے کے ساتھ ساتھ عالمی توجہ اور سرمایہ کاری کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے پہلو سے جموں و کشمیر کو نمایاں مواقع کا مرکز ہونے پر زور دیا ۔ انہوں نے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ جموں و کشمیر کے پاس ملک میں بہترین مراعات ، پیکیج اور پالیسیاں ہیں اور مہمان نوازی اور سیاحت کے شعبوں میں بہت بڑی صلاحیت موجود ہے ۔
ایم ڈی جے کے ٹی پی او انکیتا کار نے وفد کا خیر مقدم کیا اور یو ٹی کے خیالات ، پالیسیاں ، مراعات اور ممکنہ برآمدی مصنوعات کو ایک انٹریکٹو پریذنٹیشن میں پیش کیا جس میں جی آئی پروڈکٹس پر خصوصی توجہ دی گئی ۔
انڈو کینیڈا چیمبر آف کامرس کے صدر مسٹر رپودامن ایس ڈھلون نے کہا کہ وفد کی توجہ زراعت ، مہمان نوازی ، امیگریشن ، رئیلٹی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، انفراسٹرکچر وغیرہ جیسے شعبوں پر تھی ۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو بڑھانے کیلئے ترقی کی کہانی میں اہم کردار بننے کی امید ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ” میک ان انڈیا “ مصنوعات میں ہند ۔ کینیڈین باشندوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی بھی کینیڈا کو ہندوستان اور خاص طور پر بڑھتی ہوئی مارکیٹ کی طرف دیکھنے پر مجبور کرے گی ۔
یہ تقریب سرمایہ کاری اور برآمدات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ کاروباری روابط اور ہند ۔ کینیڈین وفد اور جموں و کشمیر کے صنعتی نمائندوں کے ساتھ ان کے توسیعی نیٹ ورک کے درمیان براہ راست بات چیت پر مرکوز تھی ۔
جے کے ٹی پی او کی طرف سے مسٹر مکیش تھاپا جنرل منیجر جے کے ٹی پی او ، مسٹر چیتنیا شرما منیجر آپریشنز اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ ارون گپتا صدر جے سی سی آئی ، مسٹر گورو گپتا جنرل سیکرٹری جے سی سی آئی ، مسٹر انیل گپتا سینئر نائب صدر جے سی سی آئی ، مسٹر راونش گلاٹی سابق چئیر مین سی آئی آئی جے اینڈ کے ، مسٹر مانک بترا چئیر مین اے ایس ایس او سی ایچ اے ایم جے اینڈ کے ، مسٹر للت مہاجن بڑی براہمناں انڈسٹریز ایسوسی ایشن ، مسٹر ابھر پرگال ایل جے کے اکنامک گروتھ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈائیلاگ ( ایل ای اے ڈی ) اور اہم صنعتی انجمنوں کے دیگر نمائندوں کو بھی پیش کیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.