منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
29.7 C
Srinagar

جموں وکشمیر: ڈی ڈی سی ممبر اور اس کا ساتھی رشوت لیتے ہوئے گرفتار: اے سی بی

سری نگر: جموں و کشمیر انٹی کورپشن بیورو (اے سی بی) نے ایک ڈی ڈی سی ممبر اور اس کے ساتھی کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔بیورو کے ایک ترجمان نے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اے سی بی کو ایک تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں الزام لگایا گیا کہ شکایت کنندہ کافی عرصے سے چیک درہ، ہارون سری نگر میں اسکلار بورڈنگ سکول، سوئمنگ پول اور گیسٹ ہاؤس چلا رہا ہے اوران تینوں اداروں کو پرامن طریقے سے چلا رہا تھا۔

انہوں نے کہا: ‘ حال ہی میں ان اداروں کا سرکاری معائنہ کیا گیا اور شکایت کنندہ کو معلوم ہوا کہ یہ معائنہ ڈی ڈی سی ممبر محمد شعبان چوپان ولد غلام قادر چوپان ساکن درہ ہارون نے کروایا ہے اور اس کے بعد ڈی ڈی سی ممبر نے غلام محمد کھٹانہ ولد مقیم کھٹانہ ساکن درہ ہارون کے ذریعے 5 لاکھ روپیے رشوت طلب کئے گئے اور شکایت کنندہ کو پہلی قسط کے طور پر 50 ہزار روپیے اور ایک دستخط شدہ خالی چیک دینے کو کہا گیا’۔
ترجمان نے بیان میں کہا: ‘ شکایت کنندہ سے مزید کہا گیا کہ وہ مطلوبہ کلیئرنس اور معاملہ حل ہونے کے بعد باقی رقم ادا کرے۔ شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ یہ سب مذکورہ ڈی ڈی سی ممبر کے کہنے پر صرف دباؤ بنانے اور اس سے رقم وصولنے کے لیے کیا گیا’۔انہوں نے کہا کہ شکایت موصول ہونے کے بعد اے سی بی نے ایک مجاز افیسر سے خفیہ ویریفکیشن کرائی اور ویریفکیشن رپورٹ میں شکایت کنندہ کے الزامات درست پائے گئے اور یہ ثابت ہوا کہ ڈی ڈی سی ممبر نے اپنے ساتھی کے ذریعے واقعی رشوت کا مطالبہ کیا تھا’۔ان کا کہنا تھا: ‘شکایت اور ویریفکیشن رپورٹ کی بنیاد پر، انسداد بدعنوانی ایکٹ 1988 کی دفعہ 7 کے تحت ایف آئی آر نمبر 12/2025 (بطور ترمیم شدہ) r/w 61(2) BNS، پولیس اسٹیشن اے سی بی سری نگر میں درج کیا گیا۔ اس کے بعد، ایک ٹریپ ٹیم تشکیل دی گئی، اور ایک کامیاب جال بچھایا گیا’۔

بیان میں کہا گیا: ‘ٹریپ آپریشن کے دوران ڈی ڈی سی ممبر اور اس کے ساتھی کو شکایت کنندہ سے 50 ہزار روپیے اور ایک دستخط شدہ خالی چیک لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جس کے بعد دونوں کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا’۔اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ اے سی بی بدعنوانی کے خلاف کارروائی کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے اور عام لوگوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ ایسی کسی بھی صورت کی اطلاع وقف ہیلپ لائن کے ذریعے دیں یا قریبی اے سی بی دفتر سے رجوع کریں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img