سری نگر: جموں و کشمیر کے لفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز رام بن اور اننت ناگ اضلاع کے اسپتالوں کے لیے ایمبولینسوں کے بیڑے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
واضح رہے کہ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کی طرف سے ایم /ایس قاضی گنڈ ایکسپرس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے قاضی گنڈ، بانہال، رام بن، بٹوٹ اور گول کے اسپتالوں کے لیے کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی (سی ایس آر) کے تحت کل 5 ایمبولینسیں عطیہ کی گئیں۔
منوج سنہا نے این ایچ اے آئی اور ایم /ایس قاضی گنڈ ایکسپرس پرائیویٹ لمیٹڈ کے اس اہم اقدام کی سراہنا کی۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر رامبن سے یہ بھی کہا کہ وہ ضلع کے دور دراز علاقوں کے لیے ہسپتال آن وہیل کے امکانات تلاش کریں تاکہ سب کو مساوی اور معیاری صحت کی دیکھ بھال کو یقینی بنایا جا سکے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایمبولینسوں کی تعیناتی سے ہنگامی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو تقویت ملے گی اور لوگوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔