جموں وکشمیر کے تمام کالج اِس برس سکل کورسز شروع کریں گے ۔ روہت کنسل

جموں وکشمیر کے تمام کالج اِس برس سکل کورسز شروع کریں گے ۔ روہت کنسل

جموں:پرنسپل سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم نے آج گورنمنٹ ڈگری کالج مڑہ میں ایک اِضافی بلاک کے اِی۔ اِفتتاح کرنے کے دوران کہا، ” ایک اچھا کالج نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے اور اِس کی طاقت اس کی تعلیمی فضیلت میں مضمر ہے ۔ اِس سے زندگیوں میں جو بہتری آتی ہے اس کا معیار اور مقدار معاشرے پر اس کے اثرات کا حقیقی اِمتحان ہے ۔ “
پرنسپل سیکرٹری نے یقین دِلایا کہ کالج کیمپس کی تعمیر اِس مالی برس میں شروع کی جائے گی اور یہ اگلے برس کے اوائل تک منتقل ہونے کے لئے تیار ہوجائے گا ۔
پرنسپل سیکرٹری کی طرف سے یقین دہانی کی گئی کہ جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ موجودہ مالی برس میں کالج کے لئے مزید پری فیبر یکٹیڈ ڈھانچہ فراہم کرے گی۔ یہ بھی تجویز دی گئی کہ کالج کی اِضافی بنیاد ی ڈھانچے کی ضرورت کے لئے کالج تفصیلی پروجیکٹ رِپورٹ ڈائریکٹر پلاننگ پیش کرے۔
اَپنے خطاب کے دوران پرنسپل سیکرٹری نے کافی تعداد میں طلباءبالخصوص لڑکیوں کے داخلہ کو راغب کرنے کے لئے کالج کی ستائش کی۔ اُنہوں نے اِس کارنامے کو ایک اچھے کالج کی نشانیاں قرار دیتے ہوئے کہا کہ کالج نوجوان طلباءکی مقامی اُمنگوں اور ضرورتوں کو پورا کرنے میں کامیاب رہا ہے ۔اُنہوں نے سکل ڈیولپمنٹ اور ہنر مندی میں اِضافے کے کورسوں کے کامیاب آغاز پر کالج کی تعریف کی۔
پرنسپل سیکرٹری نے کالجوں کو ہدایت دی کہ وہ قومی تعلیمی پالیسی کے تحت فراہم کئے جانے والے کورسوں کا فریم ورک تیار کریں اور نوجوان طلباءکو جامع ترقی فراہم کریں ۔ اُنہوں نے ان پر بھی زور دیا کہ وہ درجہ بندی میں بہتری لائیں اور این اے اے سی کے اَصولوں کے تحت تسلیم شدہ ہوں ۔اُنہوں نے پالیسی کے حوالے سے اعلان کیا کہ تمام سرکاری کالج سکل ڈیولپمنٹ کورسز دینا شروع کر یں گے۔
اُنہوں نے طلباءکو فیڈ بیک سسٹم سے تدریسی معیار پر رائے دینے کی سہولیت فراہم کرنے پر زور دیا ۔ اُنہوں نے کہاکہ بدلے میں یہ اساتذہ کو اَپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا موقع فراہم کرے گا اور مزید کہا کہ اس سلسلے میں مقررہ رہنما خطوط بھی متعارف کئے جائیں گے ۔
پرنسپل سیکرٹری نے کالجوں میں پری ایڈمیشن اور کیرئیر کونسلنگ کی سہولیت شروع کرنے کی تجویر دی اور انہیں اردگرد کے ماحول کو بہتر بنانے ، عام علاقوں کی صفائی اور بیت الخلاءکا مشورہ دیا۔
آن لائن پروگرام میں ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر یاسمین عشائی ، پرنسپل جی ڈی سی مارچ ڈاکٹر ایکتا گپتا اور ایچ او ڈی رِیاضیات پروفیسر ڈاکٹر رام دیال نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.