منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
29.7 C
Srinagar

سری نگر میں پی ڈی پی کے احتجاجی مارچ کو ناکام بنا دیا گیا

سری نگر: جموں و کشمیر پولیس نے منگل کے روز پی ڈی پی کے احتجاجی مارچ کو ناکام بنا دیا اور پارٹی کے کئی لیڈروں کو حراست میں لیا گیا۔ایک پارٹی ترجمان نے بتایا: ‘آج ہم نے پارٹی ہیڈ کوراٹر سے پانی کی قلت، بجلی فیس میں اضافے اور باہر جیلوں میں بند نوجوانوں کو واپس کشمیر کے جیلوں میں لانے کے حوالے سے ایک احتجاجی پرگرام رکھا تھا لیکن پولیس نے اس کو ناکام بنا دیا’۔انہوں نے کہا کہ: ‘جوں ہی ہمارے ورکروں نے پارٹی ہیڈ کوارٹر کے باہر نعرے بازی شروع کی اور احتجاج کرنے کی کوشش کی تو ہمارے کئی لیڈروں کو حراست میں لیا گیا جن میں خورشید عالم، عبد الھق کان، غلام نبی ہانجورہ، ظہور میر،اقبال ترمبو، یاسین بٹ، نور محمد وغیرہ شامل ہیں’۔

غلام نبی ہانجورہ نے میڈیا کو بتایا: ‘یہ تانا شاہی سرکار ہے، ہم پانی کی قلت، بجلی فیس میں ہو رہے اضافے اور باہر جیلوں میں بند نوجوانوں کو واپس لانے کا مطالبہ کر رہے تھے’۔انہوں نے کہا: ‘لیکن تانا شاہی سرکار نے ہمیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img