منگل, ستمبر 1, 2026
30.6 C
Srinagar

راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، ایک جنگجو ہلاک : فوج

جموں،04 اپریل: فوج نے راجوری میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) کے نوشہرا سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے دوران ایک جنگجو کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ 3 اور 4 اپریل کی درمیانی شب کو فوج کی ایک گشتی پارٹی نے نوشہرا سیکٹر میں نامعلوم افراد کی مشتبہ نقل و حرکت دیکھی۔
انہوں نے کہاکہ دراندازی کی کوشش کرنے والے ملی ٹینٹوں کو فوجیوں نے روکا، فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا۔
دفاعی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مہلوک ملی ٹینٹ کی لاش کو تحویل میں لے کر اُس کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا گیا ، مشترکہ آپریشن جاری ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img