کمشنر سیکرٹری ریونیو نے ضلع بڈگام کے ریونیو ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کی پیش رفت کا جائزہ لیا

کمشنر سیکرٹری ریونیو نے ضلع بڈگام کے ریونیو ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کی پیش رفت کا جائزہ لیا

بڈگام: کمشنر سیکرٹری ریونیو وِجے کمار بدھوری نے آج ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں ضلع بڈگام میں ریونیو ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا ، اے ڈی سی ڈاکٹر ناصر احمد ، اے سی آر شبیر الحسن ، ایس ڈی ایم چاڈورہ ، تحصیلدار اور ضلع کے دیگر ریونیو اَفسران نے شرکت کی۔
کمشنر سیکرٹر ی نے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ریونیو ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کو تیز کرنے پر زور دیا او رمتعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ضلع میں 30 اپریل تک زیر اِلتوا¿ جمعبندیوں کی ڈیجیٹائزیشن کو یقینی بنائیں۔
کمشنر سیکرٹر ی نے وقت پر جمبندیوں کی تکمیل اور ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن پر زور دیتے ہوئے افسران سے کہا کہ 15 اگست 2022 ءسے زمین کی پاس بکس کے اجرا¿کے لئے اس عمل کو تیز کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن سے فوری اور شفاف طریقے سے عوامی خدمات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
کمشنر سیکرٹری نے تمام تحصیلداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام پٹواری اپنی ڈیوٹی روسٹر پر مکمل طور پر حاضر ہوں اور صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک اپنے دفاتر میں بغیر کسی کوتاہی کے موجود رہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ تمام پٹواریوں کو عوامی سہولیت اور فوری عوامی خدمات کی فراہمی کی خاطر مستقل متبادل اہلکاروں کے فون نمبر فراہم کئے جائیں گے۔
کمشنرسیکرٹری نے تمام تحصیلداروں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع میں تمام تجاوزات شدہ کاہچرائی اور سرکاری اراضی کی بازیابی کو یقینی بنائیں اور تجاوزات والی اراضی پر اٹھائی گئی املاک کو ضبط کریں۔
کمشنر سکریٹری نے میٹنگ کے دوران متعدد مسائل جیسے میوٹیشنز،حق شہری اسناد کے اجرا¿، پٹواریوں سمیت عملے کی تعداد، تحصیل دفاتر میں گرداور، دفتری رہائش اور ضلع کے محکمہ ریونیو سے متعلقہ مسائل کا بھی جائزہ لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.