چیئرپرسن ڈی ڈی سی رام بن کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

چیئرپرسن ڈی ڈی سی رام بن کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

جموں:چیئرپرسن ضلع ترقیاتی کونسل رام بن محترمہ شمشاد شان نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔
دورانِ میٹنگ ڈی ڈی سی چیئرپرسن اور لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع رام بن کی ترقی سے متعلق مختلف اَمور پر تبادلہ خیال کیا۔
محترمہ شمشاد شان نے ضلع میں محکمہ تعلیمی عملے کو مضبوط اور معقول بنانے سمیت مطالبات کی ایک یاداشت بھی پیش کی ۔جس میں ریلوے کنسٹرکشن کمپنی کی طرف سے مقامی اَفرادی قوت کا مناسب اِستعمال ، رام بن میں بس سٹینڈز ، منی سیکرٹریٹ اور مزید فائر سٹیشنوں کے مطالبات بھی شامل ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ڈی ڈی سی چیئرپرسن کی جانب سے پیش کئے گئے تمام مطالبات کوبغور سنا اور اُنہوں نے کہا کہ ان کے جلد ازالے کے لئے جائزمطالبات اور مسائل پر غور کیا جائے گا۔اُنہوں نے چیئرپرسن پر مزید زور دیا کہ وہ نچلی سطح پر جمہوریت کے ایک اہم رکن کے طور پر لوگوں کی ضروریات کو اُجاگر کرنے اور ان سے نمٹنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔ انہوں نے انہیں جموںوکشمیر یوٹی انتظامیہ کی طرف سے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.