مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جے ٹی جی سی گالف چمپئن شپ 2022ءکا آغاز کیا

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جے ٹی جی سی گالف چمپئن شپ 2022ءکا آغاز کیا

جموں:جموں ںتوی گالف کورس نے ڈائریکٹوریٹ آف ٹوراِزم ڈیپارٹمنٹ جموں کے اِشتراک سے دوسرے دِن یہاں گالف چمپئن کپ 2022ءکا اِنعقاد کیا۔

ٹورنیِ کا آغاز لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کیا۔
اِس تقریب میں 106 لوگوں نے حصہ لیا جنہیں سیکرٹری جموں توی گالف کورس نے گڈی بیگز سے نوازا۔
مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جیتنے والے شرکا¿ میں انعامات تقسیم کئے۔

تقریب کی میز بانی بگ ایف ایم کے آر جے جوہی نے کی جو اِس تقریب کے ریڈیو پارٹنر تھے۔
انعامی کیٹگریز میں ” بسٹ اِن فور بال“ ،” جنرل “، ” سینئر“، ” جونیئر“ ،” خواتین کی شرکت “ اور ” سٹریٹ ڈرائیو “ ، ” لانگسٹ ڈرائیو“ ،” بُلز آئی “ اور ” اَرنسٹ ٹو پِن “ شامل ہیں۔

مجموعی طور پر فاتح ( جنرل ) پنکج بھرد واج تھے جبکہ پون پریہار مجموعی طور رَنر اَپ رہے ۔ کرنل رمیش چندر اور شمشیر سنگھ نے سینئر زُمرے میں بالترتیب مجموعی طور پر وِنر اور مجموعی طور پر رَنر اَپ جیتا جبکہ جونیئر زمرہ میں بالترتیب مجموعی فاتح اور مجموعی طور پر رَنر اَپ کے طور پر ارندم سوڈان اور زور آور سنگھ نے ایوارڈ حاصل کیا۔

اِسی طرح خواتین کی شرکت کا ایوارڈ چند رگپتا نے حاصل کیا جو ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی واحد خاتوں تھیں۔ ایوارڈ آف آنر کرنل بی بی ایس کو دیا گیا۔ بالی جبکہ ’بلز آئی‘ کا ایوارڈ شکیل احمد بیگ اور چندر جیت سنگھ کے درمیان ٹائی تھا۔اِسی طرح ’لانگسٹ ڈرائیو‘ کا ایوارڈ وید انتا ہانڈا( جنرل ( اور شمشیر ( سینئر ) کو دیا گیا جبکہ ’ سٹریٹ درائیو ‘ کا ایوارڈ ڈاکٹر انیل سلاتھیہ کو ملا۔

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیور ائے بھٹناگر نے جے ٹی جی سی کی اِنتظامیہ کو میگا ایونٹ کے کامیاب اِنعقاد اور سیکرٹری مناو گپتا کے تعاون کے لئے مبارک باد پیش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.