لیفٹیننٹ گورنر نے یوکرین سے واپس آنے والے جموںوکشمیر ک ایم بی بی ایس طلباءکے ساتھ ملاقات کی

لیفٹیننٹ گورنر نے یوکرین سے واپس آنے والے جموںوکشمیر ک ایم بی بی ایس طلباءکے ساتھ ملاقات کی

جموں:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج راج بھون میں یوکرین سے واپس آنے والے جموںوکشمیر یوٹی کے ایم بی بی ایس طلبا ءکے ساتھ ملاقات کی۔

جموںوکشمیر بی جے پی کے سیکرٹری ایس اروِند گپتا کے ساتھ طلباءکے گروپ نے جنگ زدہ ملک سے ان کے اِنخلاءکے لئے حکومت کی طرف سے کی گئی کوششوں کے لئے شکریہ اَدا کیا۔

ایک میمورنڈم کے ذریعے اُنہوں نے ” آپریشن گنگا“ کے کامیاب اِنعقاد کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کے تئیں اِظہارِ تشکر بھی کیا جس کی وجہ سے یوکرین میں درماندہ ہندوستانی طلباءکی بہ حفاظت واپسی ہوئی۔

طلباءنے اَپنے تجربات بتائے کہ کس طرح انہیں جنگی علاقے سے باہر لایا گیا اور بہ حفاظت اَپنے گھروں تک پہنچا ۔اُنہوں نے والدین اور حکومت کے درمیان پُل کا کام کرنے پر مقامی اِنتظامیہ کا شکریہ اَدا کیا۔
دورانِ ملاقات مختلف برسوں میں زیر تعلیم ایم بی بی ایس کے طلباءنے یوکرین کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے مستقبل کی تعلیم کے حوالے سے اَپنی پریشانیوں سے آگاہ کیا ۔اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے درخواست کی کہ وہ ہندوستان میں اَپنی تعلیم جاری رکھنے میں مدد کریں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے طلباءکو بغور سنا اور اُنہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اور جموںوکشمیر یوٹی حکومت ان کے مستقبل کے بارے میں گہری فکر مندہے اور ایک پالیسی پر کام کر رہی ہے تاکہ وہ ملک میں ہی اَپنی تعلیم مکمل کرسکیں۔

لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کرنے والے طلباءمیں سائمن جیت سنگھ، اَرجن گنڈوترا، آرین دوبے ، مسکان مہاجن ، ایشا شرما ، ریدھی گوجا ، چندن سنگھ رانا ، جسلین کور ، دِکشا کھنہ اور پرواتری شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.