ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
23.9 C
Srinagar

بڈگام کے گوٹپورہ علاقے میں مشتبہ جنگجووں کے ہاتھوں شہری ہلاک

سری نگر، 21مارچ: جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے گوٹپورہ علاقے میں پیر کی شام مشتبہ جنگجووں نے ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

پولیس ذرائع نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ پیر کی شام کو بڈگام کے گوٹپورہ علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے تجمل محی الدین راتھر پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شہری کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُس سے مردہ قرار دیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق اگرچہ فائرنگ کے واقعہ کے فوراً بعد فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیا تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img