بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
14.5 C
Srinagar

پاکستانی حکام نے پونچھ کے لاپتہ جوان کو حکام کے حوالے کیا

جموں،17 مارچ : جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے گذشتہ زائد از ایک برس سے لاپتہ 37 سالہ جوان کو پاکستانی فوج نے جمعرات کو چک دا باغ کراسنگ پر حکام کے حوالے کیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے قصبہ گاؤں کے 37 جوان کو پاکستانی حکام نے جمعرات کی دوپہر کو چک دا باغ کرانسگ پر ایگزیکیٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں فوج اور پولیس کے حوالے کیا۔
مذکورہ جوان کی شناخت محمد جاوید ولد نذر الدین ساکن قصبہ پونچھ کے بطور ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ محمد جاوید دسمبر 2020 کو لاپتہ ہوگیا تھا اور اہلخانہ نے مقامی پولیس کے ساتھ رابطہ کرکے ایک رپورٹ درج کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اور اہلخانہ کی بسیار تلاش کے بعد مذکورہ جوان کا کوئی اتہ پتہ نہیں تھا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img