سی سی آئی کے صدر نے ٹریفک حکام کے ہمراہ سیول لائنز علاقوں کا دورہ کیا

سی سی آئی کے صدر نے ٹریفک حکام کے ہمراہ سیول لائنز علاقوں کا دورہ کیا

سری نگر،15 مارچ: چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کشمیر (سی سی آئی کے ) کے صدر نے ٹریفک حکام کے ہمراہ شہر سری نگر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور دکانداروں اور تاجروں کو پارکنگ اور دوسرے قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کی ۔

سی سی آئی کے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کشمیر کے صدر طاریق گانی نے ایس ایس پی ٹریفک مظفر شاہ ، ڈی ایس پی ٹریفک طاریق احمد ، ایس ایچ کوٹھی باغ کے ہمراہ سری نگر کے لالچوک ، ریذیڈنسی روز ، مائسمہ ، بڈ شاہ چوک اور ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ کا دورہ کیا اور وہاں پر تاجروں اور دکانداروں کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی۔

انہوں نے بتایا کہ دورے کے دوران صدر موصوف نے دکانداروں سے تلقین کی کہ وہ ٹریفک کی ہموارروانی کو یقینی بنانے کی خاطر اپنی گاڑیاں پارکنگ کے لئے مخصوص مقامات پر ہی کھڑی کریں۔

اُن کے مطابق سی سی آئی کے صدر اور ٹریفک حکام نے دکانداروں کو یقین دہانی کرائی کہ گاہکوں کو بھی اپنی گاڑیاں پارک کرنے کی خاطر وقت دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی خریداری مکمل کرسکیں اور تاجر وں کا کاروبار بھی متاثر نہ ہوں۔

انہوں نے دکانداروں پر زور دیا کہ وہ گاہکوں کو بیدار کریں کہ وہ اپنی گاڑیاں مخصوص مقامات پر پارک کریں تاکہ ٹریفک میں کوئی خلل نہ پڑ سکے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.