سری نگر،15 مارچ : شمالی کشمیر کے بارہ مولہ ضلع کے پتو کھاہ سوپور علاقے میں منی ٹرک نے راہگیر کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے اُس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز پتو کھاہ سوپور میں ایک منی ٹرک نے عبدالمجید شیخ ولد غلام محمد ساکن فرس ڈب کھائی ٹینگ کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے وہ خون میں لت پت ہو کر نیچے گر پڑا۔
انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شہری کو نزدیکی ہسپتال منتقل کرنا چاہا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا۔
پولیس نے معاملے کی نسبت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
یو این آئ