کشمیر:موسم میں بہتری، شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج

کشمیر:موسم میں بہتری، شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج

سری نگر، 8 مارچ: وادی کشمیر میں ہلکے درجے کے برف وباراں کے بعد گرچہ موسم میں بتدریج بہتری واقع ہوئی ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت میں قدرے گراوٹ درج ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے کہا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک مگر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ وادی میں نو مارچ کو کہیں کہیں ہلکے درجے کی بارشیں ہوسکتی ہیں جس کے بعد 14 مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وادی کے سیاحتی مقام گلمرگ میں قریب دس سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے جبکہ برف باری کا سلسلہ رک گیا ہے۔

وادی میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں قدرے گراوٹ درج ہوئی ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ جہاں گذشتہ چویس گھنٹوں کے دوران 8.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 6.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کت ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
دریں اثنا وادی میں منگل کے روز موسم صبح سے ہی خشک مگر ابر آلو رہا اور بادلوں اور آفتاب کے درمیان سنگھرش دن بھر جاری رہا۔

یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.