قاضی گنڈ میں ٹرک بجلی کی ترسیلی لائن کے رابطے میں آنےسے ڈرائیور فوت

قاضی گنڈ میں ٹرک بجلی کی ترسیلی لائن کے رابطے میں آنےسے ڈرائیور فوت

سری نگر، 8 مارچ: جنوبی کشمیر کے قصبہ قاضی گنڈ کے شامپورہ علاقے میں پیر کی شب ٹرک بجلی کی ہائی وولٹیج ترسیلی لائن کے رابطے میں آنے سے ڈرائیور کی جھلس جانے سے موت واقع ہوگئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قاضی گنڈ کے شامپورہ علاقے میں پیر کی شب ایک ٹرک زیر نمبر PB29X – 4153 بجلی کی ہائی وولٹیج ترسیلی لائن کے رابطے میں آگئی جس کے نتیجے میں ٹرک میں آگ لگ گئی اور ڈرائیور کی جھلس جانے سے موت واقع ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ ڈرائیور کی موت ممکنہ طور پر بجلی کا کرنٹ لگنے سے واقع ہوئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ متوفی ڈرائیور کی شناخت ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں قانونی کارروائی شروع کی ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.