کپوارہ کے آوورہ گاؤں کے لاپتہ کمسن بچے کی لاش بر آمد

کپوارہ کے آوورہ گاؤں کے لاپتہ کمسن بچے کی لاش بر آمد

سری نگر، 8 مارچ : سرحدی ضلع کپوارہ کے آوورہ گاؤں کے گذشتہ تین ہفتوں سے لاپتہ آٹھ سالہ بچے کی لاش منگل کے روز گجر پتی جنگل علاقے سے بر آمد کی گئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آوورہ کے لاپتہ کمسن بچے کی لاش منگل کے روز گجر پتی جنگل علاقے سے بر آمد کی گئی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق کپوارہ کے آوورہ گاؤں میں طالب حسین خان ولد منظور احمد خان 15 فروری کو لاپتہ ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بچے کی بسیار تلاش کے بعد اس کا کوئی اتہ پتہ نہ ملنے کے بعد متعلقہ پولیس تھانے میں ایک رپورٹ درج کی گئی۔

رپورٹ درج ہونے کے بعد پولیس نے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے کر بچے کی تلاش شروع کی تھی۔
ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس نے کئی افراد سے پوچھ گچھ بھی کی اور لاپتہ بچے کی تلاش میں مدد فراہم کرنے والے کے لئے انعام کا اعلان بھی کیا گیا۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.