مرض کی دوا کیا ہے ؟

مرض کی دوا کیا ہے ؟

جہلم کے کنارے اتوار کو چل رہا تھا اور من ہی من میں سوچ رہا تھا کہ آج کیا لکھوں ،اسی دوران نظر پڑی میرے آگے پیچھے لڑکے لڑکیوں کی قطار یں جاری ہیں ،پتہ کیا آخر اتوار کو یہ لوگ کہاں جا رہے ہیں ۔

کالج اور یونیورسٹیاں بند ہیں ،سرکاری دفاتر اور پرائیویٹ دفاتر بیشتر بند ہوتے ہیں ،ایک بچی نے کہا کہ آج ہمیں امتحان دینے جا رہا ہے ،جو نیر فائنانس اسسٹنٹ کی اسامیوں کیلئے دوبرس قبل درخواست دی تھی۔باتوں باتوں میں معلوم ہوا کہ 1972اسامیوں کیلئے ایک لاکھ 36ہزار پڑھے لکھے تربیت یافتہ بچوں نے امتحان میں حصہ لیا ہے ۔

اس بات سے یہ معلوم ہو رہا ہے کہ آخر جموںوکشمیر مرکزی زیر انتظام علاقے میں اس قدر بے روزگار ی کیوں ہے؟ ،اسکے برعکس جموں وکشمیر سے باہر اس طرح کی بے روزگاری نہیں ہے وہاں پڑھے لکھے بچے کوئی نہ کوئی سرکاری یا پرائیویٹ کام آسانی سے حاصل کر رہے ہیں ۔

کہا جا رہا ہے کہ 30برسوں کے نامساعد حالات میں جو تباہی ہو چکی ہے اُسکے نشانات سامنے آرہے ہیں۔

اس مرض کی دوا کیا ہے؟ ۔شاید مرکزی سرکار کے پاس ہو گا جس کو حاصل کرنے کیلئے جموں وکشمیر کے بچے انتظار کر رہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.