لکھنے کی جسارت کی

لکھنے کی جسارت کی

کشمیری میں یہ محاورہ بہت ہی عام ہے کہ ”سنڈوں کی لڑائی میں زنڈوں کی شہمت “ آجاتی ہے ۔

امریکہ اور رو س جیسے دو بڑے عالمی طاقتوں نے اپنے نیوکلیر اسلحہ اور ان سے جڑے فوجی جوانوں کو الرٹ کر کے رکھ دیا ہے ۔

ایک طرف اقوام متحدہ نے روس پر مختلف قسم کی پابندیاں عائد کی ہیں اور دوسری جانب روس اپنی ضد پر قائم ہے کہ جب تک وہ یوکرین حکومت کا تختہ نہ پلٹ دیں تب تک کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا ۔

برسوں پہلے یوکرین سمیت درجن بھر چھوٹے چھوٹے ممالک روس کی ریاستیں تھیں اور اب الگ ہونے کے علاوہ نیٹو پاﺅر بننے جا رہے ہیں جن کو درپردہ امریکہ سپورٹ دے رہا ہے ۔

امریکہ اقوام متحدہ میں اپنا دب دبہ قائم رکھنا چاہتا ہے جبکہ روس اور چین جیسے ممالک بھی اپنی زور آزمائی کر رہے ہیں ۔

بہرحال ان حالات میں اُن ممالک کو نہایت ہی تدبر اور دور اندیشی سے کام لینا چاہیے جو اپنا مقام اقوام متحدہ میں بنانا چاہتے ہیں کیونکہ اُن کی معمولی غلطی یاتنگ نظری اُنکے لئے مشکلات اور پریشانیاں مستقبل میں پیدا کرسکتی ہیں ۔

ان ہی باتوں پر جہلم کے کنارے چند زیرک کشمیری آپس میں محو گفتگو تھے اور راہل سنتا گیا اور لکھنے کی جسار ت کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.