منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
14 C
Srinagar

سڈکو لاسی پورہ میں چوروں نے موبائیل دکان کو لوٹ لیا

سری نگر 23فروری: جنوبی ضلع پلوامہ کے سڈکو لاسی پورہ میں دوران شب نامعلوم نقب زنوں نے موبائیل دکان میں موجود لاکھوں روپیہ مالیت کا سامان لوٹ لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو خان بستی سڈکو لاسی پورہ میں چوروں نے فاروق ٹیلی کام نامی دکان میں نقب لگا کر وہاں سے قیمتی موبائیل فون اور نقدی چُرا کرراہ فرار اختیار کی۔
انہوں نے بتایا کہ نقب زنوں نے دکان سے قریباً تین لاکھ روپیہ کے موبائیل فون اور دوسرا الیکٹرانک سامان چرا لیا ہے۔

موبائیل دکان کے مالک فاروق احمد قریشی نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے دکان میں موجود لیپ ٹاپ ، ایل سی ڈی ، 20 موبائیل اور نقدی چُرا ئی ہے ۔

پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img