ملک میں ہلاکت خیزکوروناوائرس سے تقریباً 300 ہلاکتیں

ملک میں ہلاکت خیزکوروناوائرس سے تقریباً 300 ہلاکتیں

نئی دہلی، 23 فروری:ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے کیسز میں اتار چڑھاؤ کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز وبا کے نئے کیسز کے مقابلے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد دوگنی سے بھی زیادہ درج کی گئی ہے، حالانکہ وبا کی وجہ سے لوگوں کی ہلاکتیں اب بھی تشویش کا باعث ہیں۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 278 افراد جاں بحق ہوئے جس کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 12 ہزار 622 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران 15,102 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جو ایک دن پہلے درج کیے گئے 13,405 کیسز سے زیادہ ہیں۔ نئے کیسز کے ساتھ ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد چار کروڑ 28 لاکھ 67 ہزار 31 ہو گئی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 ہزار 553 ایکٹیو کیسز میں کمی کے ساتھ اب ان کی تعداد گھٹ کر ایک لاکھ 64 ہزار 522 ہو گئی ہے۔

بدھ کو صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 33,84,744 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 176 کروڑ 19 لاکھ 39 ہزار 20 کووڈ ویکسین دی جاچکی ہے

یواین آئ

Leave a Reply

Your email address will not be published.