وادی کشمیر میں بھاری برف باری، معمولات زندگی درہم وبرہم

وادی کشمیر میں بھاری برف باری، معمولات زندگی درہم وبرہم

سری نگر،23 فروری : وادی کشمیر میں بھاری برف سے معمولات زندگی متاثر ہو رہ گئے ہیں اور وادی کا بیرون ملک کے ساتھ زمینی و فضائی رابطہ بھی منقطع ہو کر رہ گیا۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی منگل کی شام سے بھاری برف باری شروع ہوئی اور بدھ کی صبح تک بالائی علاقوں میں بھاری جبکہ میدانی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ موسم میں بدھ کی دوپہر سے بتدریج بہتری واقع ہونے کی توقع ہے۔
بھاری برف باری سے جہاں وادی کا ملک کے باقی حصوں کے ساتھ زمینی رابطہ منقطع ہوگیا وہیں فضائی ٹریفک بھی متاثر رہا۔

وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر کئی مقامات پر مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے بدھ کے روز ٹریفک کی نقل و حمل بند رہی جبکہ برف باری کے باعث سری نگر ہوائی اڈے پر بھی پروازوں کے اٹھنے کا سلسلہ موخر کر دیا گیا ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں بدھ کی صبح ساڑھے آٹھ بجے تک 7.5 انچ برف جمع ہوئی تھی۔
سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہا گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 14.8 انچ تازہ برف جمع ہوئی ہے۔

گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

 یو ا ین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.