سمندری طوفان جواد کی شدت کمزور، 5 دسمبر کو پوری کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان

سمندری طوفان جواد کی شدت کمزور، 5 دسمبر کو پوری کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان

بھونیشور/ سمندری طوفان ‘جواد’ مغربی وسطی خلیج بنگال میں شمال کی طرف بڑھ گیا ہے اور بتدریج کمزور ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان جواد تقریباً شمال کی طرف بڑھے گا اور یہ اڈیشہ کے ساحل کے ساتھ شمال-شمال مشرق کی طرف گہرا دباؤ بنائے گا اور 5 دسمبر کو دوپہر تک پوری کے ساحل سے ٹکرائے گا۔ اس کے بعد اس کے مزید کمزور ہونے اور اڈیشہ کے ساحل کے ساتھ مغربی بنگال کے ساحل کی طرف شمال-شمال مشرق کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔

جواد کی وجہ سے ساحلی اڈیشہ کے اضلاع میں زیادہ تر مقامات پر اور اڈیشہ کے اندرونی اضلاع میں کئی مقامات پر ہلکی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ اوڈیشہ کے کئی حصوں میں کل شام سے مسلسل بارش ہو رہی ہے اور بعض مقامات پر معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے گنجم، پوری اور جگت سنگھور اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کیا ہے، کندھمال، کیوجھار، رائے گڑھ اور میوربھنج اضلاع میں پیلا اور میوربھنج، بالاسور، بھدرک، کیندرپاڑا، جگت سنگھ پور، جاج پور، کٹک اور پوری میں اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آندھی کے ساتھ ہوا کی رفتار 70-80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پہونچ سکتی ہیں، جو مغربی اور سطی خلیج بنگال میں تیز ہے، اس کے بعد اس کی رفتار میں بتدریج کمی آئے گی، آج آدھی رات تک شمال مغرب اور اس سے ملحقہ علاقوں تک پہنچ جائے گی۔

اس کے بعد، 5 دسمبر کی صبح سے شمال مغربی خلیج بنگال میں یہ 50-60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اس کی شدتت میں کمی آتی چلی جائے گی۔

محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو مغربی وسطی اور شمال مغربی خلیج بنگال اور شمالی آندھرا پردیش-اڈیشہ-مغربی بنگال کے ساحلوں سے 5 دسمبر تک دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ دریں اثنا، حکام نے اوڈیشہ کی تمام اہم بندرگاہوں کو وارننگ جاری کر دی ہے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.