ملک میں کوروناوائرس کے مزید 8 ہزار سے زائد نئے کیسزاور415ہلاکتیں

ملک میں کوروناوائرس کے مزید 8 ہزار سے زائد نئے کیسزاور415ہلاکتیں

نئی دہلی/ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے 8,603 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا سے مزید 415 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے گھٹ کر 99974 رہ گئی ہے۔ کورونا وائرس کے 8 ہزار 603 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد تین کروڑ 46 لاکھ 24 ہزار 360 ہو گئی ہے۔ جمعرات کی رات گئے تک 8 ہزار 190 مریض صحت یاب ہونے کے بعد مہلک وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 40 لاکھ 53 ہزار 856 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس جان لیوا وائرس سے 415 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ 70 ہزار 530 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسزکی شرح 0.29 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.35 فیصد اور اموات کی شرح 1.36 فیصد پر برقرار ہے۔

وزارت کے مطابق اسی مدت میں 73 لاکھ 63 ہزار 706 افراد کوکووڈ ویکسین لگائی گئی۔ اس کے ساتھ ہی اب تک 126 کروڑ 53 لاکھ 44 ہزار 975 افراد کووڈ ویکسین دی جا چکی ہے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.